میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاروباری طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، عبد الحفیظ شیخ

کاروباری طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، عبد الحفیظ شیخ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صنعت و کاروبار کو درپیش مالی مشکلات سمیت دیگر مسائل حل کرنے کیلئے پر عزم ہے اس سلسلے میں کئی برسوں سے سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس اور ڈیوٹی ڈرابیکس کی ادائیگیوں کی مد میں 115ارب روپے سے زائد رقم جاری کر دی گئی ہے ۔ جمعرات کو مشیر خزانہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر ،مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد بھی شریک ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 2014 کے بعد سے تمام انکم ٹیکس ریفنڈزبھی آئندہ ہفتے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس اقدام سے 50 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیوں سے ایک لاکھ ٹیکس دہندگان مستفید ہونگے ۔ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کی حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں جامع ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں