توہین عدالت کی درخواست ،سندھ حکومت کی جواب کیلئے پھر مہلت طلب
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ پولیس افسروں کی تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سندھ حکومت نے حتمی جواب کیلئے پھر مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس افسرو ںکی تقرریوں اورتبادلوں سے متعلق قانون سازی کا معاملہ پروزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ حکومت نے حتمی جواب کیلئے پھرمہلت مانگ لی۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس کام کیلئے کتنالمباعرصہ چاہتی ہے ،کیاسندھ حکومت کو اس کام کیلئے دوسال درکارہوں گے ،لگتا ہے سندھ حکومت نے یہ کام کرنا نہیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے گا،عدالت نے سندھ حکومت سے 14 مئی تک جواب طلب کرلیا۔