میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو میں پھر سسٹم کا راج قائم

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو میں پھر سسٹم کا راج قائم

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو میں سسٹم بحال، سابق سسٹم سرغنہ عامر پٹھان نے سسٹم کی باگ ڈور سنبھال لی، عامر پٹھان کو جعلسازی کے ذریعے پلاٹس فروخت کرنے الزام میں ادارہ ترقیات حیدرآباد سے تبادلہ کردیا گیا تھا، معتدد تحقیقات میں بھی زیر تفتیش، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو میں ایک بار پھر سسٹم کا راج قائم کردیا گیا، سابق سسٹم سرغنہ عامر پٹھان نے سسٹم کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے وصولی مہم شروع کردی ہے، نگران سندھ حکومت میں عامر پٹھان کا سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ادارہ ترقیات حیدرآباد تبادلہ کیا گیا تھا جہاں پر عامر پٹھان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ماسٹر پلان کے ساتھ ڈائریکٹر لینڈ کی اضافی چارج بھی دی گئی تھی، تعیناتی کے دوران کوہسار میں کروڑوں روپے کے سرکاری پلاٹس کو جعلسازی کے ذریعے بیچنے کے الزام میں عامر پٹھان کو واپس محکمہ بلدیات بھیج دیا گیا، کچھ دن قبل عامر پٹھان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا، عامر پٹھان نے تعیناتی کے ساتھ غیرقانونی ہاسنگ اسکیموں سے وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق نوری آباد میں ایک اسٹیل مل کی لی آٹ پلان کی منظوری کیلئے کروڑوں روپے کی رشوت بھی لی گئی اور بھاری رقم چالان کی مد میں ہڑپ کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سعید صالح جمانی عامر پٹھان سسٹم کو ہینڈل کرتے ہیں اور سعید صالح جمانی بھی غیرقانونی طور پر ڈائریکٹر جنرل کے عھدے پر براجمان ہیں، عامر پٹھان کرپشن کی معتدد تحقیقات میں بھی زیر تفتیش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں