میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میر علی میں دہشت گرد حملے، لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7فوجی جوان شہید

میر علی میں دہشت گرد حملے، لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 7فوجی جوان شہید

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، خودکش حملوں کے دوران 5جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے تمام 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والے 39سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد بھی شامل ہیں۔شہید حولدار صابر کا تعلق ضلع خیبر اور نائیک خورشید کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ شہید سپاہی ناصر کا تعلق پشاور اور سپاہی راجہ کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی سجاد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں