میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ ،وزیراعظم کا شہید نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان

کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ ،وزیراعظم کا شہید نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے کے دوران حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کے لیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ، اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملہ کے پاکستانی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ پاکستان کو شہید میاں نعیم راشد پر فخر ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ میاں نعیم راشد سفید فام دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کے دوران شہید ہوئے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں نعیم راشد کی ہمت اور بہادری پر انہیں قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ادھر نعیم رشید کی اہلیہ عنبرین نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اور بیٹا ہیرو ہیں، وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتے تھے اور یہاں تک کہ آخری وقت میں بھی انہوں نے لوگوں کی بچانے کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں