میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت کی خبر پر کارروائی،تھانہ گلبرگ کامنشیات فروشوں کیخلاف فوری ایکشن

جرأت کی خبر پر کارروائی،تھانہ گلبرگ کامنشیات فروشوں کیخلاف فوری ایکشن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

منشیات و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث عمران عرف منا ٹن اور عمران عرف ہوشیار ہوٹل والا پکڑے گئے
دونوں ملزمان کے پاس سے آئس، کرسٹال اور گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمدہوئیں،ایس ایس پی سینٹرل

(رپوٹ؍ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹر تھانہ گلبرگ کی’ جرات کی خبر پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، منشیات و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث عمران عرف منا ٹن اور عمران عرف ہوشیار ہوٹل والا پکڑے گئے، دونوں ملزمان کے پاس سے آئس، کرسٹال اور گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں، تھانہ گلبرگ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل ادارہ جرات کی جانب سے تھانہ گلبرگ اور تھانہ شریف آباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ڈیلروں کے ناموں اور فروخت کی جگہوں کے حوالے سے خبر شائع کی گئی جس پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایچ او گلبرگ زاہد لودھی کی جانب سے منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس کارروائی کی گئی، اس کارروائی کے نتیجے میں عمران عرف منا ٹن اور عمران عرف ہوشیار ہوٹل والا پکڑے گئے جن کے پاس سے 25 گرام آئس، 25 گرام کرسٹال اور گٹکا ماوا کی کء پڑیاں برآمد ہوئیں، عمران عرف منا ٹن پر اس سے پہلے بھی چار ایف آئی آر درج تھیں ایک تیموریہ تھانہ، ایک حیدری تھانہ اور دو شریف آباد تھانہ میں، جبکہ عمران عرف ہوشیار ہوٹل والا پر تھانہ گلبرگ میں ایک ایف آئی آر درج تھی، تھانہ گلبرگ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں منشیات و گٹکا ماوا فروشی کے علاوہ موٹرسائیکل کی چھینا جھپٹی میں بھی ملوث ہیں، ایف آئی آر 100؍26 درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا، ایس ایچ او گلبرگ کی منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کارروائی سے علاقہ مکین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان منشیات فروشوں کی وجہ سے نئی نسل برباد ہورہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ منشیات و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث جو دیگر مجرم ہیں جن میں آئس ڈیلر فائز، باسط عرف بسات اور دیگر کو بھی فلفور پکڑا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں