میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان ،نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا

چیمپئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان ،نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی
گروپ اے میںمیزبان پاکستان ، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش شامل، شیڈول جاری

8 سال بعد چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا انعقاد پاکستان میں 19 فروری بروز بدھ کو گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 2016 میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے 2021 ایڈیشن کو ابتدائی طور پر ختم کر دیا تھااور 50 اوور کے ورلڈکپ کو ترجیح دی گئی تھی اور کھیل کے تین عالمی فارمیٹس میں سے ہر ایک میں صرف ایک بڑا ٹورنامنٹ کروانے کا خواہاں تھا۔آئی سی سی نے 2021 کے آخر میں اپنے فیصلے کو تبدیل کر دیا، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد طویل مشاورت اور متعدد اجلاسوں کے بعد روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے ایک دوسرے کا دورہ نہ کرنے کے فیصلہ کیا، اس طرح بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گا۔2023 ورلڈ کپ کی سرفہرست 7 ٹیمیں اور میزبان پاکستان نے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔تمام ٹیموں کے اسکواڈ، گروپ میچز اور شیڈول جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گروپ اے میںپاکستان (میزبان)، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میںآسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان شامل ہیں ۔پاکستان میںمحمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں کوچ عاقب جاوید ہیں پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی۔بھارت میںروہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا، ورون چکراوتی،کوچ گوتم گمبھیر ہیں بھارت نے 2 بار 2002 اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتا۔بنگلہ دیش میںنجم الحسین شانتو (کپتان)، سومیا سرکار، تنزید حسن، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمد محمود اللہ، جیکر علی انیک، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، نسیم حسن، تنزب احمد، حسن ریاض ہیںکوچ فل سیمنز ہیں ، بنگلہ دیش 2017 میں سیمی فائنلز میں پہنچانیوزی لینڈ کی ٹیم میں مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کون وے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اوورکے، گلین فلپس، راچن رویندرا، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول ینگ شامل ہیں جبکہ کوچ گیری سٹیڈ ہیں ،نیوزی لینڈ نے 2000 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی۔افغانستان میںحشمت اللہ شاہدی (کپتان)، ابراہیم زدران، رحمن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، اکرام علی خیل، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، ننگیال خروٹی، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک، نوید ملک جبکہ کوچ جوناتھن ٹراٹ ہیں ، افغانستان نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا۔ شیڈول کے مطابق 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ،20 فروری کوبنگلہ دیش کا بھارت سے دبئی میں مقابلہ ہوگا ،21 فروری کوافغانستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل ہونگی ،22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ،23 فروری کوپاکستان اور بھارت کا مقابلہ دبئی میں ہوگا ،24 فروری کوبنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہوگا ،25 فروری کوآسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ راولپنڈی میں ہوگا ،26 فروری کوافغانستان اور انگلینڈکے درمیان میچ لاہور میں ہوگا ،27 فروری کوپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ،28 فروری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا جائیگا ۔اگر فائنل میں بھارت کی ٹیم پہنچی تو میچ دبئی میں منعقد کیا جائے گا اور ہمسایہ ملک کے علاوہ 7 ٹیموں میں سے دوسری ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں