میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ملکی سیاست میں بھونچال، سیاسی جماعتوں کی وضاحتیں

مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ملکی سیاست میں بھونچال، سیاسی جماعتوں کی وضاحتیں

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ملکی سیاست میں بھونچال آگیا لیگ ۔ پیپلزپارٹی اور بی این پی مینگل نے مولانا کے بیانات پر وضاحتیں دینا شروع کردی ہیں ۔ لیگی رہنما ملک احمد خان نے جنرل باجوہ پر تحریک عدم اعتماد کی پشت پناہی کرنے کا الزام مسترد کر دیا ۔۔۔ ان کیمطابق باجوہ نے کہا تھا عدم اعتماد نہ لائیں تو الیکشن ہو جائیں گے ۔۔۔ فضل الرحمان نے تجویز مسترد کر دی تھی ۔ پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے فضل الرحمان کو سیاست میں چلا ہوا کارتوس قرار دے دیا ۔ کہا مولانا آ نہیں رہے سیاست سے جا رہے ہیں ۔ اختر مینگل نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آمرانہ رویہ تحریک عدم اعتماد کی وجہ بنا ۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے عدم اعتماد لانے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں