میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کا خطرہ، ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

دہشت گردی کا خطرہ، ریلوے اسٹیشنز، ٹرینوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملکی حالات کے پیش نظر ریلویز پولیس نے تمام ریلوے اسٹیشنز، پلیٹ فارمز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے خطرات اور امن وامان کو لاحق سنگین خدشات کے باعث آئی جی ریلویز کے احکامات کی روشنی میں تمام ڈویژنز کے ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ اسٹیشنزکے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ مزید بڑھائی جا چکی ہے۔ریلوے اسٹیشنز اور ٹرینوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ،ا سپیشل برانچ کے ذریعے سرچ اور کلیئر کرنے کے احکامات سمیت غیر ضروری نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ریلویز پولیس کو ٹرینوں کے واش رومز اور حساس جگہوں کی تلاشی کو یقینی بنانے کے علاوہ ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو نہایت الرٹ اور چوکنا ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب سینٹرل پولیس آفس ریلویز کے احکامات پر تمام ایس پیز نے ریلوے اسٹیشنز کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں