میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت چیف الیکشن کمشنر سے ناراض، ایوان صدر طلب کر لیا

صدر مملکت چیف الیکشن کمشنر سے ناراض، ایوان صدر طلب کر لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دیتے ہوئے ایوان صدر طلب کر لیا۔ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سکندر سلطان راجہ کو 20 فروری 2023 کو ایوان صدر میں سیکشن 57 ایک کے تحت الیکشنز کے حوالے سے مشاورت کے لیے طلب کیاہے۔ صدر مملکت کے خط کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے، ، صدر مملکت نے کہاکہ اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیش رفت ہوئی ہے،صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ صدر مملکت نے گلہ کیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وہ آئین کے تحفظ اور دفاع کی اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کیلئے ہنگامی ملاقات کے لیے مدعو کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں