رانا مشہود نے نیب میں دوبارہ طلبی کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے نیب میں دوبارہ طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔رانا مشہود نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کے نئے قانون کے بعد پبلک آفس ہولڈر کے اختیارات سے تجاوز سے متعلق نئے قانون وضع کیے گئے ، نیب پہلے ہی طلب کر کے انکوائری کر چکا ہے ، نیب کو مکمل ریکارڈ بھی فراہم کر چکے ہیں، نیب 2017 میں انکوائری بند بھی کر چکا ہے ، اب نیب نے غیر قانونی اقدام چھپانے کے لیے دوبارہ طلب کیا ہے ۔لیگی رہنما نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ نیب کا 17 فروری کیلئے طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دے ۔