سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے درخواست
ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سرکلر ریلوے کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے محمود اخترنقوی نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی،درخواست میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ متعددبارکراچی سرکلر ریلوے مکمل کرنے کاحکم دے چکی ہے ،سندھ حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث شہری سرکلر ریلوے سے محروم ہیں۔درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ سندھ حکومت کے ماتحت بیشترترقیاتی منصوبے بھی عدم توجہی کا شکار ہیں ، درخواست میں چیف سیکریٹری سیکریٹری سروسز اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔