میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت صرف گندے میسجز کا معاملہ ہے، مشاہد اللہ

عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت صرف گندے میسجز کا معاملہ ہے، مشاہد اللہ

منتظم
هفته, ۱۷ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

حریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے جو بیان دیا وہ شکست کھا چکا ہے، مسلم لیگ (ن) کے پاس ٹکٹ کے لیے قدآور لوگوں کی لائن لگی ہوئی ہے جب کہ (ن) لیگ کے بارے میں کوئی ایک مثال دیں کہ اس نے کسی کوٹکٹ کا لالچ دے کر پارٹی میں شامل کیا ہو۔شاہد اللہ نے کہا کہ اپنے قد سے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے، عائشہ گلالئی پہلے سیاست میں خود کو اس مقام تک لائیں کہ انہیں (ن) لیگ ٹکٹ کی پیشکش کرے،عائشہ گلالئی کی وجہ شہرت گندے میسجز کا معاملہ ہے جس پرہماری ہمدردیاں آج بھی عائشہ گلا لئی کے ساتھ ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ نے عائشہ گلالئی پر طنز کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیرتھا‘۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی پیشکش مسترد کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں