میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۷ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

دو ماہ سے بانی تک کسی کی رسائی نہیں(فلک ناز چترالی) عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی،علی ظفر
معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ، حکومت کا کنٹرول نہیں،وزیرقانون اعظم تارڑ کاپی ٹی آئی رہنمائوں کو جوا ب

پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کا معاملہ ایک بار پھر سینیٹ میں پھر اٹھادیا۔سینیٹ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت شروع ہوا تو پی ٹی آئی رہنما فلک ناز چترالی نے کہا دو ماہ سے بانی پی ٹی آئی تک کسی کی رسائی نہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی۔پی ٹی آئی رہنمائوں کو جوا ب دیتے ہوئے وزیرقانون اعظم تارڑ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے، حکومت کا کنٹرول نہیں۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا میں خود اس حوالے سے رپورٹ آئندہ ہفتے سینٹ میں پیش کروں گا، انہوںنے واضح کیا کہ یہ معاملہ عدالت اور جیل حکام کے مابین ہے حکومت کا اس معاملے پر کنٹرول نہیں۔دریں اثنا سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ کے نومنتخب سینیٹر عابد شیر علی نے حلف اٹھالیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں