مودی حکومت بھارتی معیشت کیلئے خطرہ قرار،اخباروال اسٹریٹ جرنل
شیئر کریں
50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی ریگولیٹڈ معیشت کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا
بینکاری نظام ،لیبراصلاحات میں عدم دلچسپی بھارت کی بڑی ناکامیوں میں شامل
معروف عالمی اخبار نے مودی حکومت کی معاشی اصلاحات پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے بھارتی معیشت کے لئے خطرہ قرار دے دیا ہے ۔اخباروال اسٹریٹ جرنل کے مطابق بھارت میں مودی حکومت آزاد منڈی کا واضح وژن پیش کرنے میں ناکام رہی اور گزشتہ چند سال میں متعارف کی گئی اصلاحات دلیرانہ یا جامع نہیں تھیں۔اگست 2025 میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے 50 فیصد ٹیرف نے بھارت کی ریگولیٹڈ معیشت کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا اوراقتصادی ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے ان مسائل کا بروقت حل پیش نہیں کیا۔اخبار نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی کے ناقص نفاذ، غیرمستحکم بینکاری نظام اور لیبراصلاحات میں عدم دلچسپی بھارت کی بڑی ناکامیوں میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ زرعی اصلاحات سیاسی دبا کی وجہ سے واپس لے لی گئیں اور زمین، لیبر اور سبسڈی اصلاحات مسلسل مخر ہوتی رہیں۔ اخبار کے مطابق بلند ٹیرف اور تحفظ پسند پالیسیاں مسابقت کو نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری نہیں ہو سکی، حکومت جزوی اقدامات اور نمائشی اصلاحات پرانحصار کر رہی ہے جبکہ بحران سے پہلے کی تنقید مسلسل نظراندازکی گئی، بیوروکریسی میں صرف ظاہری اورمعمولی تبدیلیاں کی گئیں۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے معاشی ڈھانچے کا مکمل اوورہال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی معیشت میں اس کی مسابقت برقرار رہ سکے اورملک میں حقیقی ترقی کے مواقع پیدا ہوں۔


