گھرسیل اورڈیل،اورنگی سے بلڈنگ کنٹرول کے جعلی افسران گرفتار
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
کراچی کے علاقے اورنگی میں ٹاؤن انتظامیہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی افسران کو پولیس کے حوالے کردیا۔ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پکڑے گئے جعلی افسران اورنگی ٹاؤن میں گھروں کو سیل کرتے تھے ۔جعلی افسران ڈی سیل کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ بھی کرتے تھے ۔ رقم کی ڈیلنگ کرنے کے لیے انہیں ہوٹلوں پر بلایا جاتا تھا۔ آج متاثرہ شہری کی شکایت پر موقع پر پہنچ کر تمام جعلی افسران کو پکڑلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔