ایران کے موسادکے ہیڈ کوارٹرپر میزائل حملے ، متعدد ہلاک
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
عراق کے شہر اربیل میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور داعش کے ٹھکانے پر ایرانی پاسداران کے میزائل حملوں میں ایک مقام پر داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کردستان کے علاقے اربیل میں ہلاک داعش کے دہشتگرد ایران کے شہر کرمان میں حملے میں ملوث تھے ۔جنوری میں کرمان میں 2خودکش حملوں سے 103افراد جاں بحق اور ڈھائی سو زخمی ہوئے تھے ، ایران نے واقعہ میں داعش کو ملوث قرار دیا تھا۔ پاسداران نے کردستان ہی میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کا ہیڈکوارٹر بھی نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے ۔ دعوی کیا گیا ہے کہ موساد کا دفتر مشرق وسطی بالخصوص ایران میں حملوں کی سازش کرتا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے میزائل حملوں سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔