میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9 مئی کیس میں ضمانت خارج،شیخ رشید گرفتار

9 مئی کیس میں ضمانت خارج،شیخ رشید گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۷ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

9 ؍مئی حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔عدالت کی جانب سے شیخ رشید کی تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ضمانت خارج کی گئی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا۔سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراو کے مقدمہ میں نامزد تھے ۔بعد ازاں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کی نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی ہے ۔عبدالرازق خان نے بتایا کہ شیخ رشیدکو تھانے لے جایا گیا ہے ،(آج) بدھ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کرنا ہوگا،بدھ کوہی عدالت ان کے جوڈیشل یا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔عبدالرازق خان کے مطابق جج بہت اچھے ہیں تقریباً تمام ہی مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کیں، حساس ادارے والا کیس بھی ایسا ہی تھا، شیخ رشید حمزہ کیمپ مقدمے میں براہ راست کوئی ملوث نہیں، جج صاحب نے شیخ رشید کو ہنستے ہوئے کہا کہ کچھ دن جیل رہ آئیں۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جی ایچ کیو حملہ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد سمیت دیگر کی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں