میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیے،ملک میں منی بجٹ نافذ

صدر مملکت نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیے،ملک میں منی بجٹ نافذ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر مملکت کی جانب سے مالیاتی بل2021 پر دستخط کے بعد منی بجٹ کا نفاذ ہوگیا ہے،وفاقی حکومت نے ادویات،ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال ،سلائی مشین،درآمدی مصالحہ جات، گاڑیاں، دوائیں، موبائل فون، دو سو گرام سے زیادہ وزن کے حامل بچوں کے دودھ، ڈبے والی دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائی پر دی جانیوالی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کردی ہے جبکہ ان اشیا پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کردیا ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق چینی پر رعایتی سیلز ٹیکس ختم کرکے سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے کیا گیا تھا اور باقی تمام اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرکے عائد کردہ سترہ فیصد جی ایس ٹی کا اطلاق اتوارسے کردیا گیا ہے۔چھوٹی دکانوں پر بریڈ،سویاں،نان،چپاتی،شیر مال، رسوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا مگر بیکریوں،ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور مٹھائی کی بڑی دکانوں پر ٹیکس ہوگا۔ اس کے علاوہ درآمدی نیوز پرنٹ، اخبارات، جرائد، کاسمیٹکس، کتابیں، سلائی مشین، امپورٹڈ زندہ جانور اور مرغی پر مزید ٹیکس لگے گا ۔کپاس کے بیج، پولٹری سے متعلق مشینری، اسٹیشنری، سونا، چاندی بھی منی بجٹ کے بعد مہنگے ہوجائیں گے۔منی بجٹ میں تقریبا 150اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھایاگیا ہے، موبائل فون پر ٹیکس 10سے بڑھا کر15فیصد کرکے7ارب روپے اضافی حاصل کیے جائیں گے، 1800سی سی کی مقامی اور ہائبرڈگاڑیوں پر8.5فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا گیا ہے،1801سے 2500 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 12.75فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا ہے ،درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر12.5فیصد ٹیکس عائدکردیا گیا ہے۔ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا منی بجٹ کا اطلاق اتوار سے کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں