اغوا میں معاونت کیس ،سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
کوئٹہ ہائیکورٹ نے اغوا میں معاونت کیس میں سینیٹر سرفرازبگٹی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے ۔کوئٹہ ہائیکورٹ کی جانب سے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کو تین لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روزایڈیشنل سیشن کورٹ نے بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی۔