بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، فراڈ میںملوث افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۷ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے فراڈ کے معاملہ پر حکومت نے ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ حکومت نے ابتدائی طوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اپنے چھ ملوث افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور ان کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نو سال تک بیویوں کے نام پر جو غریبوں کا حق کھایا ہے اس پر جواب دیں اور اس پر وضاحت دیں۔ جاری شوکاز نوٹس میں ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بیگمات کے نام بی آئی ایس پی میں درج کروانے والے افسران 10 رو ز میں جواب وزارت میں جمع کروائیں اور تسلی بخش جواب نہ دینے پر ملازمین کی ملازمت سے برطرفی عمل میں لائی جائے گی۔