میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر کی خواہش پر آصف زرداری کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ، نیب

وزیر کی خواہش پر آصف زرداری کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا ، نیب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو( نیب )نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ کسی معزز وزیر باتدبیر کی خواہش پر آصف علی زرداری،سابق صدر،مراد علی شاہ،وزیر اعلیٰ سندھ اور محترمہ فریال تالپورایم پی اے کو گرفتار نہیںکیا جاسکتا،

نیب کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی مصدقہ نقو ل تاحال موصول نہیں ہوئیں۔معززسپریم کورٹ آف پاکستان کے مصدقہ فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب نے اس ضمن میںسست روی کے تاثر کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ قانونی موشگافیوں کو حل کرنے میں وقت اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔نیب نے ایک معزز وفاقی وزیر کی نیب میں جاری ایک کیس کے سلسلہ میں میڈیاکو دیے گئے مختلف بیانات اور انٹرویوز کے متن پیمرا سے طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے

تاکہ معزز وفاقی وزیر کے متعلقہ کیس کے سلسلہ میں نیب کومعافی مانگنے ،کیس بند کرنے اور کیس واپس لینے کے میڈیا کو دیے گئے تمام بیانا ت اور انٹرویوز کا قانون کے مطابق نہ صرف مکمل گہرائی سے جائزہ لیا جائے اور نیب کے قانون کے مطابق کاروائی کرنے سے پہلے اس بات کو دیکھا جائے کہ نیب کومعافی مانگنے اور متعلقہ کیس بند کرنے اور واپس لینے کاکیو ں کہا جا رہا ہے؟قانون کے مطابق یہ دیکھنا بھی مقصود ہے کہ کہیں یہ بیانات اور نٹرویوز نیب پر بلاواسطہ یا بلواسطہ اثر انداز ہونے کی کوشش تو نہیں اور کہیں یہ بیانات قانون کے مطابق نیب کی شفاف تفتیش کی راہ میںحائل تو نہیںہو رہے؟نیب ہر قسم کے دبائو کو یکسر مستردکرتا ہے اوریہ یقین دلاتا ہے کہ نیب کی تمام تحقیقات صرف اورصرف آئین اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جاتی ہیںتاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں