ایس ایس پی سینٹرل کی رپورٹ ،گینگ آف عزیزآباد کے گٹکا ماواکا نام شامل نہیں
شیئر کریں
عزیزآباد کے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو اور جنید کا نام رپورٹ میں شامل نہیں
ایس ایچ او عزیزآباد کی طرح ایس ایس پی سینٹرل نے گٹکا ماوا فروشوں کے سامنے آنکھیں بند کرلیں
(رپورٹ ایم جے کے)ڈسٹرکٹ سینٹرل’ ایس ایس پی سینٹرل کی رپورٹ میں "گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا” کے نام شامل نہیں، عزیزآباد کے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو اور جنید کا نام رپورٹ میں شامل نہیں، ایس ایچ او عزیزآباد کی طرح ایس ایس پی سینٹرل نے بھی ان بڑے گٹکا ماوا فروشوں کے سامنے اپنی آنکھیں بند کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے پکڑے جانے والے گٹکا ماوا فروشوں کے حوالے سے 14-12-2025 کو رپورٹ جاری کی گئی جس میں تھانہ عزیزآباد کی حدود میں "گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا” ڈیلروں طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، سالہ شمشاد اور جنید جیسے سماج دشمن عناصروں کے نام شامل نہیں پکڑنے سے گریز، ایس ایس پی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر سے 15 دسمبر تک گٹکا ماوا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کیا اس دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں خفیہ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 80 مقدمات درج کیے جن میں 98 ملزمان کو گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور تھانہ شریف آباد کی حدود میں قائم رہائشی مکانوں میں خفیہ طور پر چلنے والی گٹکا ماوا فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے 3 مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں 229 کلو چھالیہ، 14317 پیکٹ تیار شدہ گٹکا ماوا سمیت گٹکا ماوا بنانے کا دیگر سامان اور برتن اور -171570 روپے نقد رقم برآمد کی گئی، رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، پر ایس ایس پی سینٹرل نے تھانہ عزیزآباد ایس ایچ او وقار قیصر کی طرح اپنی بھی آنکھیں علاقہ عزیزآباد کے سب بڑے گٹکا ماوا ڈیلروں طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، سالہ شمشاد اور جنید کے سامنے بند کرلیں، بتاتے چلیں کہ ذرائع کے مطابق تھانہ عزیزآباد کی حدود میں 21 مقامات پر کیبنوں، پتھاروں اور زمین پر گٹکا ماوا کی کھلے عام سپلائی اور فروخت کی جارہی ہے جس کی مد میں ایس ایچ او عزیزآباد کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل سہراب طاہر عرف بوبی، عمیر عرف ببلو، سالہ شمشاد اور جنید سے لاکھوں روپے ہفتہ وصول کر رہا ہے بتاتے چلیں کہ اسپیشل برانچ کی تیار کردہ رپورٹ پر ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر K-1927 اور اس کے خاص بیٹر سہراب HC-16 کو 27-10-2025 شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اس رپورٹ میں ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر اور خاص بیٹرز ہیڈ کانسٹیبل سہراب کو علاقہ عزیزآباد میں جوا سٹہ، منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کی سرپرستی کرنے اور ہفتہ لینے کا ذکر کیا گیا، اول نمبر گٹکا ماوا ڈیلر عزیزآباد طاہر عرف بوبی اپنے کارخانے میں گٹکا ماوا بنوا کر عزیزآباد، حسین آباد میں 12 سے 15 کیبنوں پر تھانے کی پیچھے والی گلی، مزیدار حلیم اور اس کے سامنے والی گلی، کتیانہ ہسپتال، جماعت خانہ اور دیگر جگہوں پر اپنے کارندوں جن میں جواد، آصف نیاپو، دانیال مالا، عمران کاکا، شاہریب اور عدیل شامل ہیں ان سے سپلائی اور فروخت کروا رہا ہے جبکہ دوئم نمبر منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر عمیر عرف ببلو اسکا سالہ شمشاد اور جنید کا گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت کا کام بھی عزیزآباد کی گلیوں میں محمدی کالونی، بھنگی پاڑا، گلشن شمیم، بابا فش والی گلی، بھنگوریہ گوٹھ کے تمام کیبنوں سمیت 8 مقامات پر سپلائی اور فروخت کھلے عام بھی جاری ہے، لہذا ان گٹکا ماوا ڈیلروں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو علاقہ عزیزآباد مکین نے "گینگ آف عزیزآباد کا گٹکا ماوا” کا نام دے دیا، تھانہ عزیزآباد کی حدود میں گٹکا ماوا سپلائی اور فروخت کی کئی تصاویر اور ویڈیو ادارہ جرات کو موصول ہوئیں اور ماہ ستمبر سے مسلسل ان سماج دشمن عناصروں کے حوالے سے خبر شائع کی جارہی ہیں پر حیرت ہے کہ نشاندہی، تصاویر اور ویڈیو ثبوت محکمہ پولیس کے اعلی افسران سمیت ایس ایس پی سینٹرل کے علم میں ہوتے ہوئے بھی کارروائی نہ ہونا اب یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگیا ہے؟؟؟


