میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ورلڈ بک فیٔر، ایکسپو سینٹر میں18 دسمبر سے شروع ہوگا

ورلڈ بک فیٔر، ایکسپو سینٹر میں18 دسمبر سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

5روزہ بک فیٔر کا افتتاح وزیرِ تعلیم سید سردار شاہ کرینگے ، احمد شاہ مہمان اعزازی ہوں گے
پاکستان کے 140 معروف پبلشرز 17 ممالک کے 40 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہوں گے
پانچ لاکھ افراد کی آمد متوقع،کنوینر وقار متین اور کامران نوانی کی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس

کراچی ورلڈ بک فیٔر (KWBF) 18دسمبربروز جمعرات سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہا ہے ۔۔ پانچ روزہ اس عالمی کتاب میلے میں پاکستان کے 140 معروف پبلشرز اور کتاب فروشوں کے علاوہ 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے 40 غیر ملکی نمائش کنندگان بھی شرکت کریں گے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم و خواندگی سندھ، سید سردار علی شاہ 18 دسمبر کو کراچی ورلڈ بک فیٔر کا افتتاح بطور مہمانِ خصوصی کریں گے، جبکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ مہمانِ اعزاز ہوں گے۔ بک فیٔر کے اوقات روزانہ صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک ہوں گے۔ کنوینر کراچی ورلڈ بک فیٔر وقار متین خان نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیٔرمین کامران نورانی کے ہمراہ پیر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، سنگاپور، چین، ملائیشیا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کے پبلشرز اس عالمی ادبی میلے میں شرکت کر رہے ہیں، جس نے کراچی ورلڈ بک فیٔر کو پاکستان کا سب سے بڑا اور اہم ادبی ایونٹ بنا دیا ہے کراچی ورلڈ بک فیٔر ایکسپو کے ہال نمبر 1، 2 اور 3 میں منعقد ہوگا۔ اس سال بک فیٔر میں 325 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ سے زائد شائقینِ کتب کی آمد متوقع ہے۔ یہ میلہ ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن (PPBA) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کنوینر کراچی ورلڈ بک فیٔر وقار متین خان نے مزید کہا کہ یہ میلہ ملکی و غیر ملکی پبلشرز، کتاب فروشوں، لائبریرینز اور ادارہ جاتی خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قارئین کو قومی و بین الاقوامی سطح کی بہترین کتابوں تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ مصنفین کو پبلشرز سے براہِ راست ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیٔرمین کامران نورانی نے کہا کہ اس سال کا ایڈیشن منفرد اور یادگار ہوگا، کیونکہ بین الاقوامی بک فیٔرز کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون اور تجربات کے تبادلے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میلے کے دوران معروف مصنفین کی کتابوں کی رونمائی، بک لانچنگ تقریبات اور بچوں کے لیے ڈرائنگ، تقریر، تقاریر، کوئزز اور دیگر دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کنوینر سید ناصر حyسین، نائب چیٔرمین ندیم مظہر، احسن جعفری، محمد اقبال غازیانی، اقبال صالح محمد، ندیم اختر، سلیم عبدالحسین، حوری نورانی، ارسلان متین خان، راشد الحق اور شیخ جمال الدین بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں