میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ، یونان میں کشتی حادثے پر بھی افسوس کا اظہارکیاگیا ایاز صادق کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان امریکا نے پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں لگادیں،دفتر خارجہ نے متعصبانہ قراردیدیا بہت ہوگیا اب غزہ میں فوری جنگ بند ی ہونی چاہیے،وزیر اعظم شہباز شریف آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سےتیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی پاکستان خودمختاری کیلیے مناسب اقدامات کرے،ذلفی بخاری بنگلادیش نے پاکستانی ویزا پر اضافی کلیئرنس کروانے کی شرط ختم کردی شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ،ناصر شاہ بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کابل : مسافر بردار دو بسوں کے الگ الگ حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان، 52 افراد جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے

ای پیج

e-Paper
دہشتگردی سے مکمل نجاب کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل یقینی بنایاجائے  :بلاول

دہشتگردی سے مکمل نجاب کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل یقینی بنایاجائے :بلاول

Author One
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کیا۔

سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی پر پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔

اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے۔ شہید طلبہ اور اسٹاف ممبرز کے اہل خانہ کے حوصلے اور بہادری کو بھی سلام پیش کرتا ہوں

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے، انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کو تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے حل کرنا ہوگا،دہشتگردی کے خاتمے اور ملک بھر میں رواداری، تعلیم اور امن کو فروغ دینے کے لیے پیپلز پارٹی پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے آج اس افسوسناک دن کی برسی پر دہشتگردی سے پاک پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کریں، ایک ایسا پاکستان جہاں ہر بچہ بلا خوف و خطر خواب دیکھ سکے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں