میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونان کشتی حادثہ میں ایک پاکستانی جاں بحق ،47کو ریسکیو کیا گیا،دفتر خارجہ

یونان کشتی حادثہ میں ایک پاکستانی جاں بحق ،47کو ریسکیو کیا گیا،دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ یونان کشتی حادثے سے متعلق پاکستانی سفارتخانہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور اب تک ایک پاکستانی شہری کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی پر سوار تمام لاپتا اور مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ، پاکستانی سفارتخانہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرنے والے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے کے حکام ریسکیو ہونے والے پاکستانیوں سے ملاقات کے لیے پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دفتر خارجہ میں ایک کرائسز مینجمنٹ سیل کو فعال کردیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان دیے گئے نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت کیلئے واٹس ایپ نمبر 00306943850188 کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔دوسری جانب، وزیراعظم کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے ، سیل پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار تمام سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکومت کے متعلقہ اداروں کو خط بھی لکھا ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کشتی حادثے میں پاکستانی شہری کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔محسن نقوی نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار راجا کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی تحقیقات کرکے 5 روز میں رپورٹ وزیرداخلہ کو پیش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں