میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا شہباز شریف D-8 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے میکرو اکنامکس استحکام کا اثر جلد حقیقی معیشت میں بھی نظر آئے گا،وزیرخزانہ کے الیکٹرک کے پی حکومت سے 300 میگاواٹ سستی بجلی خریدنے کی خواہش مند مراد علی شاہ کاکیڈٹ کالج پٹارو کیلیے سولر سسٹم ،ملازمین کیلیے 2 ماہ کی تنخواہ کا اعلان بات چیت کو تیار ہیں، مذاکرات سے ہی مسائل کاحل نکلے گا،تحریک انصاف غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے بینک اکنٹس منجمد کیے جائیں گے ، ترمیمی بل اسمبلی میں پیش ملک کو لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں،حافظ نعیم کراچی حیدرآباد موٹروے تعمیر:پرائیویٹ افراد کو معاوضہ نہ دینے پر سندھ حکومت و دیگر سے جواب طلب قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظور کرلیا

ای پیج

e-Paper
عوام کو ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

عوام کو ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے ،جماعت اسلامی اور حکومت کے معاہدے کا فالواپ کیا جارہا ہے ،آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے ،عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور بھرپور تحریک شروع کریں گے ،ملک میں ایک طرف اصولی سیاست کے نام پر وصولی سیاست چل رہی ہے اور دوسری جانب انتخابات میں جیتنے والوں کو جیتنے نہ دینے کی غلط روش چل پڑی ہے جو جمہوریت اور عوامی رائے کی توہین ہے ،پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی انتخابات میں تبدیلی کی بدترین دھاندلی اور شپ پر قبضے سے ملک بھر میں اس کی جمہوریت دشمنی بے نقاب ہوئی اور جماعت اسلامی کی ساکھ میں بہتری اور عوامی حمایت میں اضافہ ہوا،جماعت اسلامی کوکراچی میں بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں عام انتخابات میں 50سے 60فیصد زیادہ ووٹ ملے لیکن فارم 47کے ذریعے کراچی میں ایم کیو ایم کو مسلط کردیا گیا،جماعت اسلامی آج بھی عوام کی موثر اور توانا آوا زہے ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق و انصاف،جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کی ہے ،احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے ،احتجاج کے راستے مسدود کرنے اور عوامی رائے کو دبانے کے عمل سے ملک درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع ارکان سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی نے بھی خطاب کیا جب کہ نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر نے درس حدیث پیش کیا،نائب امیر کراچی، شہری و بلدیاتی امورکے نگراں و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی کے 9ٹاؤنز اور یونین کونسلز کی بلدیاتی کارکردگی اور عوامی خدمات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پیش کی اور شہر میں تعمیر و ترقی کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل اور اہداف سے آگاہ کیا۔نائب امیر کراچی و نگراں الیکشن سیل راجا عارف سلطان نے ضمنی بلدیاتی انتخابات،عام انتخابات اورالیکشن کمیشن وعدالتوں میں جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹوں کو چھیننے کے خلاف آئینی وقانونی کوششوں اور جدوجہد کے حوالے سے رپورٹ اور سی ای او الخدمت نوید علی بیگ نے بنوقابل پروجیکٹ سمیت الخدمت کی فلاحی و رفاعی خدمات اور سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کی حالیہ ممبر شپ مہم میں 20لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ممبر بنے ہیں اس عمل کو مزید آگے بڑھائیں گے اور دوسرے مرحلے میں بلاک کوڈ کی سطح پر عوامی کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور تنظیم کو وسیع اور مستحکم کیا جائے گا اور جہاں جہاں ہمارے منتخب عوامی نمائندے موجود ہیں ان کے تعاون سے دعوت کے پھیلا اور عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد تیزکی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کراچی جماعت کے اندر بڑا پوٹینشل موجود ہے ،ملک بھر کی نظر یں جماعت اسلامی کراچی پر ہوتی ہیں،کراچی میں جماعت اسلامی نے بڑی پیش رفت بھی کی ہے اس پیش رفت کا تسلسل قائم رکھنا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں