پاک افغان بارڈر پر سرحدی فورسز میں جنگ بندی، کشیدگی برقرار
شیئر کریں
اپاک افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ رہی۔سیکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں واقع پاک افغان سرحد بابِ دوستی پر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال ہوگئی ۔کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چمن بارڈر کے قریبی علاقوں میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔علاوہ ازیںوزارت خارجہ نے گزشتہ روز چمن اسپن بولدک کے علاقے میں افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلااشتعال سرحد پار فائرنگ کے حالیہ واقعات پر اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو طلب کر کے واقعہ کی سخت مذمت اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ناظم الامور کے ساتھ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ شہریوں کا تحفظ دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے اور اس طرح کے واقعات کو روکنے کی ضروری ہے، اس دوران اس سلسلے میں قائم ادارہ جاتی میکانزم کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔