میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ریونیو جامشورو کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف

محکمہ ریونیو جامشورو کے ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ضلع جامشورو میں منظم انداز میں زمینوں کے رکارڈ میں جعلسازی ، کروڑوں روپے کے عوض زمینوں کے کھاتے تبدیل، پٹواری فیروز ڈاوچ اور مقامی بروکرز میں گٹھ جوڑ، ڈپٹی کمشنر جامشورو کی مکمل سرپرستی حاصل، فوتی حسن ولد منگلیندو کے 18 ایکڑ جعلسازی کے ذریعے ایم ڈی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈرائیور غنی سولنگی کے نام پر کردیئے گئے، سجاد نامی شخص کے دو بار کھاتے کینسل کرکے چودھری گلزار نامی شخص کے نام کردیئے گئے، دستاویزات موصول، ضلع جامشورو میں تحصیل تھانہ بولا خان میں بڑے پیمانے پر سرکاری و نجی زمینوں کا رکارڈ تبدیل کرکے کراچی کے بلڈرز کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق محکمہ روینیو جامشورو میں بڑے پیمانے پیمانے پر ریکارڈ میں جعلسازی کرکے کروڑوں روپے کے عیوض بلڈرز سے ڈیل کا سلسلہ جاری ہے، 1995ع میں فوت ہونے والے حسن ولد منگلیندو کے نام پر دیھ ببر ننی تپا ہتھل بت سروی نمبر 358 پر 35 ایکڑ 10 گہنٹے اور 359 پر 45 ایکڑ 10 زمین تھی، پٹواری فیاض ڈاوچ نے دادو ضلع کے جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کے ڈرائیور کاٹھوڑ کے رہائشی غنی سولنگی کے نام کردی جس کو کروڑوں روپے میں بیچ دیا گیا، حیرت انگیز طور پر اسسٹنٹ کمشنر تھانہ بولا خان اقبال عاقلانی نے بھی زمین کے کھاتوں کی ویری فیکشن کردی، اسے طرح دیھ ببر بند تپہ ہتھل بت میں سجاد علی پالاری کے سروی نمبر 14 پر 32 ایکڑ زمین تھی جو کہ جعلسازی کے ذریعے سجاد علی خواجہ کے نام کردی گئی اور اس زمین کا سودہ 2019ع میں سجاد علی خواجہ ولد رجب علی خواجہ رہائشی ایڈریس سندھی پاڑہ سلطان آباد گلبہار کالونی 1 کراچی اور سید افضل رشید شاہ ولد سید رشید شاہ c-28 اسٹریٹ نمبر 3 خیابان بندر ڈیفنس فیز 5 کے درمیان 96 لاکھ میں ہوا، حیرت انگیز طور 2019ع میں کھاتہ کینسل کردیا گیا اور اسے 2022 میں دوبارہ بحال کرکے تیسرے شخص کو بیچ دیا گیا، ذرائع کے مطابق تحصیل تھانہ بولا خان میں ایک بااثر پٹواری فیروز ڈاوچ روینیو رکارڈ میں ہیراپہیری کا تمام کام سرانجام دیتا ہے اور فیروز ڈاوچ کی مقامی بروکرز کے ساتھ ایک چین موجود ہے جسے ڈپٹی کمشنر جامشورو کا مکمل آشیرباد ہے، ذرائع کے مطابق روینیو ریکارڈ میں ہیراپھیری اسسٹنٹ کمشنر تھانہ بولا خان اقبال عاقلانی اور پٹواری فیروز ڈاوچ کی سرکردگی میں کی جاتی ہے اور صدیوں سے مقیم لوگوں کی مورثی زمینوں پر جعلسازی کے ذریعے قبضوں کا سلسلہ جاری ہے..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں