میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی بجٹ قومی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ، منظور نہیں ہونے دینگے،شہبازشریف

منی بجٹ قومی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ، منظور نہیں ہونے دینگے،شہبازشریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ہے، منظور نہیں ہونے دیں گے ،سستے پاکستان کا پراپیگنڈہ کرنے کے بجائے منی بجٹ واپس لیاجائے ،منی بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی معاشی خودمختاری ہار جائے گی ،یہ منی بجٹ حکومت کے جیو اکنامکس کے تصور کے منافی ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جیواکنامکس پر پاکستان کو لے کر چلنا ہے تو منی بجٹ واپس لیاجائے ۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود قوم کو ریلیف نہیں دیاگیا ۔عالمی منڈی میں تیل کی کمی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کرنے والی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔مہنگائی کا علاج مزید مہنگائی کی کڑوی گولی سے کرنا حماقت در حماقت اورظلم کی انتہاہے ۔منی بجٹ بلڈوز کرکے منظور کرایاگیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کانام آئی ایم ایف ہو گا۔ تاریخی مہنگائی کرکے پی ٹی آئی کا عوام پر پیسہ خرچ کرنے کا بیانیہ زمین بوس ہوچکا ہے ۔منی بجٹ پاکستان کے مفاد میں نہیں، متحدہ اپوزیشن کی قوت سے روکیں گے ۔منی بجٹ روکنے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں، ان شااللہ کامیاب ہوں گے ۔ حکومت قومی مفادات پر پارٹی اور ذاتی افسوسناک سیاست کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں