میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ،وفاقی وصوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ،وفاقی وصوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے جواب طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواستگزارمحمود اخترنقوی نے کہا کہ 3 بارنوٹسزجاری کیے مگرجواب تک نہیں آرہا،عوام کے لیے بنیادی اشیا کی خریداری مشکل ہوچکی ہے ، وفاقی حکومت سے پوچھا جائے کہ مہنگائی کو کیوں نہیں روکا جا رہا، حکومتی ادارے ناکام ہوچکے ، عدالت عملداری کا حکم دے ۔جسٹس محمد علی مظہرنے استفسار کیا کہ وفاقی ادارے جواب کیوں جمع نہیں کراتے ، باربار نوٹسز جاری ہوچکے ، آخر کب جواب جمع کرائیں گے جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئندہ سماعت پرجواب کو یقینی بنائیں گے ۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتی اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں