سینیٹ انتخابات فروری میں کرانے کی تجویز
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرانیکا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائیگا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ انتخابات مارچ کی بجائے فروری میں ہوں گے جس کیلئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نیکابینہ میں تجاویز پیش کردیں۔مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی جس کی روشنی میں طے کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات ایک ماہ قبل شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں گے۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا اور حکومت آئین کے تحت سپریم کورٹ سے رائے طلب کریگی۔حکومت سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ترمیم کے بغیر الیکشن کروا سکے گی، آئینی ترمیم کے بغیر الیکشن شوآف ہینڈکے ذریعے فروری میں منعقد ہوں گے۔