میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسران کی فہرست طلب

سندھ حکومت نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسران کی فہرست طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے کرپشن کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد نیب سے پلی بارگین کرنے والے تمام افسران کی فہرست دو دن میں طلب کرلی ہے، نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران میں ہلچل مچ گئی ہے، افسران کے خلاف سخت اقدام لئے جانے کا امکان ہے۔جرأت کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکومت سندھ کے تمام محکموں کے سیکریٹریز اور بورڈ آف ریونیو کے تمام ممبران کو خط ارسال کیا ہے ، خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت نیب سے پلی بارگین اور محکمہ کی کارروائی کا سامنا کرنے والے اعلیٰ افسران اور ملازمین کی تفصیلات فراہم کی جائیں، خط کے مطابق کرپشن کرنے کے بعد کرپشن کرنے کا اعتراف کرنے والے افسر کانام، گریڈ، موجودہ پوسٹنگ سے آگاہ کیا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ متعلقہ افسر پر کس قسم کے الزامات تھے، افسر کے خلاف کون سا ایکشن لیا گیا اور اب موجودہ صورتحال کیا ہے ؟ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا خط ملنے کے بعد محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو خط جاری کیا کہ محکمہ خوراک کے نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کے نام بتائے جائیں، یہ تمام تفصیلات آج تک جمع کروائی جائے اور کوئی بھی بہانہ نہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ خوراک، بلدیات، تعلیم، ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگر محکموں کے سینکڑوں افسران کرپشن کرنے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کرچکے ہیں اور پلی بارگین کرنے والے افسران میں اب ہلچل مچ گئی ہے ، حکومت سندھ کرپشن کا اعتراف کرنے والے افسران کے خلاف سخت اقدامات لینے کا سنجیدگی سے جائزہ لی رہی ہے ۔حکومت سندھ کی اعلیٰ شخصیات کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے اور بعد میں پلی بارگین کرنے والے افسران کی وجھ سے حکومت سندھ کی بدنامی ہوئی ہے اس لیے متعلقہ افسران کے خلاف اقدام لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں