بن احسان بلڈرز کی جعلی ہاؤسنگ اسکیم کی سوشل میڈیا پر تشہیر
شیئر کریں
بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلی ہاؤسنگ اسکیم ،سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر، حیدرآباد میں بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سینکڑوں متاثر ین سامنے آ گئے ، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلی و غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم بن احسان گرین سٹی کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے لوگوں کودھوکا دینے کا سلسلہ جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے 10ایکڑ پر این او سی لے کر اسکیم کو تین سو ایکڑ پر محیط دکھا کر لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا ہے، جبکہ اس کا بھائی فیصل بھی اس جعلسازی میں شریک رہا، فہد احسان مختلف ایکسپو اور اداروں میں سستے پلاٹس کے اسٹال لگا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سسٹم مافیا نے فہد احسان سے ماہانہ لاکھوں روپے طے کرکے جعلی اسکیم کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے ، دوسری جانب بن احسان گرین سٹی کے حیدرآباد میں بھی سینکڑوں متاثرین سامنے آ گئے ہیں جنہوں نے ایک ایک لاکھ کے عوض پلاٹس کی بکنگ اور اقساط جمع کرائیں تاہم سائٹ پر کوئی کام نہیں کیا گیا، فہد احسان نے کراچی میں بھی جعلی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو چونا لگایا جس کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔