خواجہ آصف کے بیان کا مطلب ہے کہ یہ اقلیتی حکومت ہے ،مرتضیٰ وہاب
شیئر کریں
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کے بیان کا مطلب یہ سمجھ آیا ہے کہ یہ اقلیتی حکومت ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گلے شکوے سیاست کا حصہ ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری چاہتے تھے کہ جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خد و خال پیپلز پارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیے گئے ۔بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں لائی۔ان کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کا مسودہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شیئر نہیں کیا، حکومت سے اتحاد کا فیصلہ سی ای سی نے کیا تھا نکلنے کا فیصلہ بھی سی ای سی کا ہوگا۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کے بیان کا مطلب یہ سمجھ آیا ہے کہ یہ اقلیتی حکومت ہے ، وزیر دفاع کی بات درست ہے کہ اس طرح کی حکومت میں اتحادیوں کے ساتھ چلنا پڑتا ہے ۔