میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق، روکنا نہیں چاہیے ،عبدالغفور حیدری

احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق، روکنا نہیں چاہیے ،عبدالغفور حیدری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے کسی کو روکنا نہیں چاہیے ۔جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی وفاقی حکومت کا کوئی حصہ نہیں بن رہی اور تحریک انصاف سے اتحاد کا فلحال کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن معاہدوں پر عمل نہیں کر رہی ہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں، قوم کو بھی معلوم ہو کہ کن معاہدوں کے تحت اتحاد قائم ہوا۔آخر میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولاناعبدالغفور کا مزید کہنا تھا کہ26ویں آئینی ترمیم میں ہماری بڑی کامیابی ہوئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں