ملک میں الیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشا ہوتا ہے، حافظ نعیم الرحمن
شیئر کریں
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن اور جمہوریت کے نام پر تماشہ ہوتا ہے، اسٹیبلشمنٹ پارٹیوں کو استعمال کرتی ہے اور خود پارٹیاں بھی فروخت ہونے اور آلہ کار بننے کے لیے تیار ہوجاتی ہیں،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی خاندان اور وراثت پر چلنے والی پارٹیاں ہیں،خودکو جمہوری کہنے والی پارٹیوں کے اندر الیکشن نہیں ہوتے،وڈیرے اور جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے لیکن عوام کی قسمت کا فیصلہ کرتے ہیں، ان سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے،آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، کے الیکٹرک کو ہر حکومت اور پارٹی نے تحفظ دیا، کراچی ملک کامعاشی حب ہے لیکن اس کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، ایم کیو ایم ایک بار پھر کراچی کے عوام کو بے وقوف بنارہی ہے، ایم کیوایم ہر حکومت میں شامل رہی لیکن کراچی کے لیے اس نے عملاً کچھ نہیں کیا، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا صرف جماعت اسلامی نے کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز وقانونی حقوق کے حصول اور شہریوں کے گھمبیر مسائل کے حل کی جدوجہد کی، بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو اہل کراچی نے بھاری مینڈیٹ دیا لیکن ہمارے مینڈیٹ اور سیٹوں کو چوری کیا گیا،عام انتخابات میں اپنے انتخابی نشان ترازو پر حصہ لیں گے اور کسی ایسی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے جو کراچی کو تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہے،کراچی سمیت پورے سندھ میں کرپشن اور لوٹ مار کا دھندا چل رہا ہے، آرمی چیف کی جانب سے ’’سسٹم‘‘ پر ہاتھ ڈالنے اورکرپشن کے خاتمے کے اعلان کے باوجود سسٹم چل رہا ہے، معیشت کی تباہی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی ذمہ دار وہ تمام پارٹیاں ہیں جو حکومتوں میں رہی ہیں۔