گھڑی کس کو بیچی نام بتاؤ، مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے توشہ خانہ کے تحائف کا خریدار سامنے آنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟۔لیگی رہنما نے سوال کیا کہ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا؟ وہ بتاؤ، دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!۔قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے تھے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعویٰ کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں تھی۔