میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات سندھ کے تمام امور مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز

محکمہ بلدیات سندھ کے تمام امور مکمل ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ نجم احمد شاہ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات سندھ کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت محکمہ جاتی تمام امور کو شفافیت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے آن لائن پورٹل سے منسلک کیا جائے گا۔اس اہم پیش رفت کی تفصیلات کے متعلق سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ و ٹائون پلاننگ کو جدید تقاضوں اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اس منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت تمام دفتری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن پورٹل دستیاب ہوگا جس میں تمام عملے کی حاضری ریکارڈ سمیت، سروس ریکارڈ، سرکاری خط و کتابت اور دیگر ضروری امور کا اندراج باآسانی عمل میں آجائے گا۔اس اہم پیش رفت کے سلسلے میں تمام سرکاری خط کتابت کو QR کوڈ سے مزین کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی جعل سازی کا شائبہ بھی برقرار نہ رہے ۔ محکمے میں موصول اور روانہ ہونے والی تمام ڈاک کا احوال بھی اس آن لائن پورٹل کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا۔ کون کا افسر کس عہدے پر کس ڈسٹرکٹ یا تحصیل میں فرائض منصبی سر انجام دے رہا ہے اس کی تفصیلات بھی آن لائن دستیاب ہوں گی۔اس کار آمد اور منفرد منصوبے کو عملی جامع پہنانے والے سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات سندھ کو ترقی اور کامیابی کی شاہراہ پر مستقل طور پر گامزن کرنے کے لئے اس اقدام کا عمل میں لایا جانا ضروری تھا جس پر بفضل خدا کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور عنقریب اس مخلصانہ کاوش کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں