گلگت بلتستان کے عوام نے ( ن) لیگ کے بیانیے کو یکسر رد کردیا، شبلی فراز
ویب ڈیسک
پیر, ۱۶ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ( ن) کے بیانیے کو یکسر رد کردیا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی فتح گلگت بلتستان کے عوام کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ،گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو یکسر رد کر کے وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی صداقت پر مہر ثبت کردی۔