میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم، وزیر داخلہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے ،شجاعت حسین

وزیراعظم، وزیر داخلہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے ،شجاعت حسین

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلا دھرنا ہے جس میں لاٹھی گولی نہیں چلی، وزیراعظم، وزیر داخلہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے ، حالات خراب ہو جاتے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا وزیراعظم کو اناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیا حکومتی رٹ قائم کریں، عمران خان نے مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا ثبوت دیا، مشرف دور میں بھی اکثر لوگ حکومتی رٹ کا مشورہ دیتے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے کے دوران ہمارا مسلسل رابطہ تھا، حالات کنٹرول کرنے میں اسلام آباد انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ، اسلام آباد انتظامیہ نے ہزاروں افراد کے سامنے صبر کا مظاہرہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں