انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، ہوسکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے، عمران خان
شیئر کریں
خان پور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے ٗانتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ن لیگ میں لوگ خود کو نواز شریف سے الگ کررہے ہیں ٗاگر نمبر کم ہوگئے تو ن لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت جاتی ہے تو 90دن میں انتخابات کرانے ہوں گے، انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان 300 ارب روپے کی کرپشن سے تکنیکی طور پر بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لیے شریف خاندان جتنے ہتھکنڈے استعمال کریگا ٗ عوام کا ان کی کرپشن پر اتنا یقین پختہ ہوگا، جبکہ شریف مافیا وی آئی پی طریقوں سے اپنے خلاف احتساب کا رخ پھیرنا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر لوگ نواز شریف کے ساتھ نہیں اور زیادہ تر لوگ عدلیہ پر خودکش حملہ کرنے کے حامی نہیں۔