عمران نیازی اقتدار میں آگئے تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے ٗ عائشہ گلا لئی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور علی امین گنڈا پور کے طالبان سے جو تعلقات ہیں وہ سب کو معلوم ہیں ٗڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کی گئی ٗ وہ بااثر شخص علی امین گنڈا پور تھا ٗنیازی صاحب نے آج 19 روز گزرنے کے باوجود مظلوم لڑکی کے لیے ایک لفظ نہیں بولا ٗ پی ٹی وی پر حملہ کرانے والے دہشت گرد عمران نیازی کو عدالت نے ضمانت کیوں دی ؟ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ یہ لوگ اگر اقتدارمیں آگئے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔