حماس کو غیرمسلح کریں گے، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان
شیئر کریں
فلسطینی مزاحمتی تنظیم کو لازمی طور پر غیرمسلح ہونا ہوگا اگرایسا نہ کیا تو امریکایہ کام خود کرے گا
مشرق وسطیٰ میں امن کی بنیاد رکھی اور اب اسی تسلسل میں حماس غیرمسلح اعلان ناگزیر ہے
حماس کو غیرمسلح کرنے کے اعلان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو لازمی طور پر غیرمسلح ہونا ہوگا اور اگر اس نے خود ایسا نہ کیا تو امریکہ یہ کام خود کرے گا، جس کا عمل ممکنہ طور پر پُرتشدد ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان نے خطے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کا ان کا حالیہ دورہ انتہائی شاندار رہا اور وہاں انہیں پہلے کبھی نہ ملنے والی محبت اور پذیرائی ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کی بنیاد رکھی اور اب اسی تسلسل میں حماس غیرمسلح اعلان ناگزیر ہے۔امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے 7 بڑی جنگوں کو مکمل طور پر روکا اور مختلف ممالک میں امن کے لیے کام کیا۔ ان کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لوگوں نے انہیں غیر معمولی عزت دی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں امن کی خواہش شدید ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ مستقبل میں بڑے غیر معمولی نتائج دے گا، جو شاید اب تک ناقابلِ شناخت ہوں۔


