میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے اہم مقامات سے تجاوزات خاتمے کا فیصلہ

کراچی کے اہم مقامات سے تجاوزات خاتمے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ حکومت نے کراچی کے طارق روڈ۔ لیاقت آباد۔ ایم اے جناح روڈ سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوامی مقامات کو اصل شکل میں لانے کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی ٹریفک کو غیرقانونی پارکنگ ختم کرانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے طارق روڈ۔ لیاقت آباد۔ ایم اے جناح روڈ سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوامی مقامات۔گرین بیلٹس۔ سڑکوں اور فٹ پاتھ پر تجاوزات ناقابل برداشت قرار دیں۔۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوامی مقامات کو اصل شکل میں لانے کا حکم دے دیا۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تجاوزات ہٹانے کے ساتھ فٹ پاتھ کی مرمت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی۔۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔۔ کمیٹی سڑکوں کی شناخت کر کے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کروائے گی۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر میں قائم پارکنگ کی جگہ کو پارکنگ کے لیے ہی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کو غیرقانونی پارکنگ ختم کرانے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں