میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، اسٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق فورس میں ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور رکھتے ہیں، نیب میں ایف بی آر ، بینکنگ امور، اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں