
میٹرک بورڈ کراچی ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین ادارہ بن گیا
شیئر کریں
میٹرک بورڈ کراچی ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین ادارہ اور سازشی عناصر کا مرکز بن گیا اسکول انسپکٹر محمدعلی شائق اور حبیب اللہ سھاگ نے پورا مافیا گروپ تشکیل دے دیا چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ یرغمال بنے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں کرپشن کی تاریخی مثال قائم ہوگئی ہے سابق سیکریٹری محمد علی شائق اور سابق ناظم امتحانات حبیب اللہ سھاگ نے اپنے اپنے عہدوں سے ہٹائے جانے کے بعد انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے دوبارہ عہدوں کے حصول کیلئے سازشوں کا جال بچھایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق محمد علی شائق ناظم امتحانات جبکہ حبیب اللہ سھاگ نے سیکریٹری بورڈ کے عہدے کیلئے سرتوڑ کوشش شروع کردی ہیں دونوں افسران بورڈ پر اپنا تسلط قائم کرنے کی غرض سے اپنے رشتے داروں کو چیئرمین بورڈ کے ذریعے بھرتی کرواچکے ہیں حبیب اللہ سھاگ نے اپنے ایک بیٹے امان سھاگ کو کینیڈا بھیجنے کے بعد اس کی جگہ پر دوسرے بیٹے بلال حبیب سھاگ کو بھرتی کرایا جبکہ محمد علی شائق نے اپنے بھتیجے شاہزیر کو بھرتی کروایا محمد علی شائق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جب اس کو اس کی نااہلی کے سبب سیکریٹری کے عہدے سے ہٹایا گیا تو اس نے بورڈ کی جانب سے دی جانے والی کار ٹویوٹا کرولا ماڈل 2008 رجسٹریشن GS 4307 بورڈ کو واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر چوری ہوجانے کا ڈرامہ رچایا اور مزکورہ کار شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں اپنے ایک جاننے والے کے ذریعے بیچ کر پارٹس کی صورت میں فروخت کردی گئی ہے سابق سیکریٹری بورڈ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بورڈ کے تحت امتحانات میں امتحانی مراکز کی خرید و فروخت حبیب اللہ سھاگ کے دست راست تھے مبینہ طور پر دونوں کی ملی بھگت سے مراکز کی تبدیلی اور فکسیشن کے ذریعے لاکھوں روپے کمانے میں مصروف رہے محمد علی شائق نے امتحانی مراکز میں فرنیچر کی ترسیل کے ٹینڈروں میں کروڑوں روپے کمیشن کی مد میں کمائے اسی طرح امتحانات میں بورڈ کی جانب سے سوالات کے جوابات لکھنے کیلئے دی جانے والی کاپی کی خریداری میں بھی کروڑوں روپے کمانے میں سرگرم عمل رہے ہیں ان دونوں افسران نے چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کو یرغمال بنا رکھا ہے جن کے ذریعے اپنے تمام من پسند ناجائز کام کروانے میں مصروف رہتے ہیں حبیب اللہ سھاگ نے اپنے گروپ میں شامل ضیاء کو پورے سیکشن کا انچارج بنوادیا جبکہ آج سے شروع ہونے والے انسپیکشن میں نوید قمر کو انسپیکشن انچارج مقرر کردیا ہے۔