میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی پھردہشت گردی کی ایک اورجعلی کارروائی کی منصوبہ بندی

بھارت کی پھردہشت گردی کی ایک اورجعلی کارروائی کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر میں دہشت گردی کی ایک اور جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کرر ہاہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جمعہ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی کئی جعلی کارروائیاںپہلے ہی بین الاقوامی حلقوں اور محصور کشمیریوں میں خطرے کی گھنٹی بنا چکی ہیں۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے مقصد کے تحت مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک اور جھوٹے آپریشن کے لیے ماحول بنا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھارت نے کوئی ٹھوس ثبوت دیئے بغیر پاکستان کو جھوٹے آپریشنوںمیں ملوث کرنے کی کوشش کی۔ کے ایم رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت پاکستان کو ایک اور جھوٹے آپریشن میں ملوث کر کے اسے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کر رہی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی جعلی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ مساوی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے اس طرح کے آپریشنوں کی تاریخ رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ ، پلوامہ ،پٹھان کوٹ ، اْڑی اور جموں آئی اے ایف بیس حملے ماضی میں بھارت کی طرف سے خود رچائی گئیں جعلی کارروائیاں تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے اور پاکستانی اور کشمیری اپنے خلاف بھارت کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیںہونگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں