میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2 فیصد اشرافیہ 98فیصد عوام کو غلام سمجھتی ہے،آفاق احمد

2 فیصد اشرافیہ 98فیصد عوام کو غلام سمجھتی ہے،آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین آفاق احمد نے IMFکی عوام دشمن شرائط مان کر قرضوں پر قرضے لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور اور محنت کش عوام نے اپنے خون پسینے سے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط ہی کیا ہے۔انہیں کبھیIMFجیسے مالیاتی اداروں کی نہ پہلے ضرورت تھی نہ اب ہے۔ IMFجیسے مالیاتی ادارے ملک کی 2فیصداشرافیہ کے شاہانہ اخراجات کیلئے ضروری ہیں،اس 2 فیصد اشرافیہ نے98فیصدعوام کو اپنا غلام سمجھ لیا ہے جو اپنے خون پسینے کی کمائی سے اس ملک کی اشرافیہ کی عیاشیوں کیلئے لئے گئے قرضے ادا کررہے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ حکمران اگرسیاسی رشوتیں غیر ترقیاتی اور غیر دفاعی اخراجات کنٹرول کرلیں اور حکومت کی فضول خرچی بند ہوتوIMFکی ضرورت نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ عمران خان نے کشکول توڑنے اورIMFکو ٹاٹا بائے بائے کہنے کے وعدے کو نہ صرف بھلادیا بلکہ اپنے اس وعدے کے خلاف IMFاور دوسرے بیرونی مالیاتی اداروں سے ماضی کی تمام حکومتوں سے زیادہ قرضے لے کر عوام کا مستقبل ان اداروں کے پاس گروی رکھ دیاجسے عوام دشمنی کے علاوہ کوئی اور نام نہیں دیا جاسکتا ۔ آفاق احمد نے کہا کہ عمران خان اور انکی ٹیم ڈھٹائی سے اور بے شرمی سے یہ دعوے کرتے ہیں کہ اس خطے میںسب سے کم مہنگائی پاکستان میں ہے، سب سے سستاپیٹرول اس خطے میں پاکستان میں ہے، لیکن یہ نہیں بتاتے کہ اس خطے میںفی کس آمدنی بھی سب سے کم پاکستانیوں کی ہے، جن ممالک سے قیمتوں کا مقابلہ کرتے ہیں ان ممالک کے عوام کی فی کس آمدنی کا اپنی عوام کی فی کس آمدنی کا مقابلہ بھی کیجئے اور عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے حقیقت بتائیں۔آفاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی عوا م حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور اقربا پروری کی وجہ سے پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب پیٹرول مزید مہنگا کرنا عوام کے خلاف بدترین ظلم ہے، جسے ملک کی سلامتی کیلئے روکنا ضروری ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اگر حکمران اپنی رویش نہیں بدلتے تو زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ذمہ داسروں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں