میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، غیرملکی کرنسیوں کی شرح بلند

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، غیرملکی کرنسیوں کی شرح بلند

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔ منگل کوملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں68پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید133.00روپے سے بڑھ کر133.68روپے اور قیمت فروخت133.80روپے سے گھٹ کر133.78روپے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید132.70روپے سے بڑھ کر133.00روپے اورقیمت فروخت133.00روپے سے بڑھ کر133.50روپے ہوگئی۔منگل کویوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں1.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں2.00روپے اور قیمت فروخت میں2.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید151.50روپے سے بڑھ کر152.00روپے اورقیمت فروخت153.00روپے سے بڑھ کر154.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید171.50روپے سے بڑھ کر173.50روپے اورقیمت فروخت174.00روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں بھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں